ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کی بی جے پی رہنما کی ہلاکت پر مذمت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ شام بی جے پی رہنما وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اور والد سمیت ہلاک کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کی بی جے پی رہنما کی ہلاکت پر مذمت
لیفٹیننٹ گورنر کی بی جے پی رہنما کی ہلاکت پر مذمت
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:47 AM IST

Updated : Jul 9, 2020, 12:03 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے بی جے پی رہنما اور ان کے کنبے کے اراکین کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کی بی جے پی رہنما کی ہلاکت پر مذمت

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں وسیم باری کے کنبے کے تئیں اظہار غم کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ' بے گناہوں کا قتل کرنا انسانیت کے خلاف ہے اور اس بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

یہ بھی پڑھیں

بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق پولیس کا بیان

انہوں نے ہلاک شدہ بی جے پی رہنما کے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ پولیس کے بیان کے مطابق گزشتہ رات قریب 20:45 بجے عسکریت پسندوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مسلم آبادی والے علاقے میں بی جے پی کے مقامی رہنما وسیم باری کی رہائش گاہ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس حملے میں وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.