ETV Bharat / state

Protest Against Liquor Shop پونچھ کے سورنگوٹ میں شراب کی نئی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں کے ضلع پونچھ میں مقامی باشندوں نے علاقے میں شراب کی نئی دکان کھولے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور روڈ کی ناکہ بندی کردی۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے شراب کی دکان کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکان بند نہیں ہوئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

پونچھ کے سورنگوٹ میں شراب کی نئی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 2:02 PM IST

پونچھ کے سورنگوٹ میں شراب کی نئی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میںمقامی باشندوں عاقب حسین شاہ کی قیادت میں شراب کی دکان کے سامنے احتجاج کیا۔ شراب کی دکانوں کو جلد سے جلد بند کرانے کا مطالبہ کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقامی باشندوں کا الزام لگایا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر نوجوانوں کو نشے کی لت کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اگر محلے میں شراب کی دکانیں کھولی جائیں گی تو نوجوان اس کی طرف راغب ہوں گے۔ اس کے لیے نوجوان نہیں بلکہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

عاقب حسین نے کہا کہ پونچھ کے نوجوان پہلے ہی نشے کی گرفت میں ہیں۔ منشیات کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں نے اپنا مستقبل تباہ کر چکے ہیں اور مزید بہت سے لوگوں کا ہو سکتا ہے۔ کئی اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا مستقبل منشیات میں ڈوب جائے اور نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ۔اس کے لئے ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اس محلے کی تمام شراب کی دکانوں کو جلد سے جلد بند کرے۔ شراب کے دھندے میں ملوث لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Baramulla Police بارہمولہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف بیداری مہم

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے پوٹھہ میں شراب کی دکان کھولی گئیں۔ اس کے خلاف بھی کئی دنوں تک مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سورنکوٹ کے علاقے درابہ میں بھی شراب کی دکان کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.