ETV Bharat / state

Local Residents Protest گاندربل میں نالہ سندھ کے اطراف میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف عوام میں ناراضگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 1:07 PM IST

ضلع گاندربل میں نالہ سندھ کے دونوں افراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مقامی باشندوں کی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود غیرقانونی تعمیرات کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

گاندربل میں نالہ سندھ کے اطراف میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ناشندوں میں ناراضگی

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے پرنگ علاقے میں مشہور ڈاکٹرس کالونی میں نالہ سندھ کے دونوں اطراف سو میٹر کی دوری میں کسی بھی طرح کی تعمیرات کو عدالت کی طرف سے روک لگائی گئی ہے، تاہم چند اثر و رسوخ والے افراد نے ان سرکاری حکمنامے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تعمیرات کے کاموں کو جاری رکھا ہے۔

اگرچہ چند تعمیرات کو محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے گرانے کے لیے باضابطہ نوٹس بھی نکالا تھا تاہم یہ صرف کاغذ تک ہی محدود رہا۔ بدھ کی صبح کئی محکموں کے ملازمین ڈاکٹرز کالونی پرنگ انہدامی کاروائی کے لئے پہنچے تھے، تاہم مختلف محکموں کا آپسی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے اس کاروائی میں تاخیر ہوئی۔ جب کہ اس دوران محکمہ آبپاشی کے سپروائزر کو ڈی سی گاندربل کی طرف سے منسلک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Poor Condition Of Road اچھن علاقے کے باشندوں کا سڑک کی مرمت کا مطالبہ

نالہ سندھ کے دونوں افراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مقامی باشندوں کی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود غیرقانونی تعمیرات کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ان تعمیرات پر چند افسران کا آشیرواد ہونے کی وجہ سے یہ کاروائی صرف کاغذات تک ہی محدود رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عوام کو سر چھپانے کے لیے ایک آشیانہ بنانے کی اجازت نہیں ہے اور اثر رسوخ والے افراد بڈی بڑی عمارتیں تعمیر کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.