پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں محرم الحرام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ انتظامیہ محرم کے دوران شیعہ فرقے سے وابستہ لوگوں کو ان ایام کے دوران راحت پہنچانے کے لیے انتظامات کرتے ہیں۔ وہیں پولیس بھی ان ایام کے دوران محرم کی تقریبات کو پرامن طریقے سے کرانے کا بندوبست کر رہی ہے۔
وہیں شیعہ فرقے سے وابستہ افراد بھی ان ایام کے دوران اپنے علاقوں میں صفائی اور دیگر چیزوں کا انتظامات کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ امام بارگاہوں میں صاف صفائی کی جاتی ہے وہیں ان ایام کے دوران بارگاہوں کو سجایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ میں بھی محتلف مقامات پر تقریبات ہوتی ہیں۔ سب سے بڑی تقریب ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے میں انجام دی جاتی ہے۔ یہ ضلع کا سب سے بڑا شیعہ آبادی والا علاقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: DC Pulwama ڈی سی پلوامہ نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا
وہیں آج بی جے پی کے سینیئر لیڈر و بی ڈی سی وائس چیئرمین پلوامہ سرور ملک نے گانگوہ علاقے کا دور کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ انہوں نے اس موقعے پر مقامی باشندوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی تاریخ سے لے کر 14 تاریخ تک یہاں پر 24 گھنٹے ایک ڈاکٹر تعینات رہنا چاہیے جب کہ ادویات بھی علاقے میں موجود ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ بجلی اور پانی بھی 14 محرم تک بلا خلل دستیاب ہونا چاہیے۔