جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں منعقد ہوگی جہاں مولانا آزاد اسٹئڈیم میں ایل جی منوج سنہا پریڈ میں سلامی لیں گے، وہیں سرینگر میں ایل کے مشیر آر آر بھٹناگر مارچ پاسٹ کا معائنہ کریں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کی تقریب پر ایل جی منوج منوج سنہا جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے جب کہ سرینگر میں اسی طرح کی تقریب کی صدارت مشیر آر آر بھٹناگر کریں گے۔ LK Advisor RR Bhatnagar inspects March Past in Srinagar
سرکیولر میں کہا گیا یے کہ جموں وکشمیر کے باقی اضلاع میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن اپنے متعلقہ اضلاع میں یوم جمہوریہ پر سلامی لیں گے جب کہ سب ضلع اور میونسپل ہیڈکوارٹر پر بلاک ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن اور میونسپل باڈیز کے صدور یوم جمہوریہ کی صدارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکومت کی جانب سے سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ڈی سی اور میونسپل چیئرپرسن کی عدم موجودگی کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور دیگر افسران بالترتیب یوم جمہوریہ کی تقریبات پر سلامی لینے کے مجاز ہوں گے۔