پروگرام کا موضوع 'ماحول کو آلودگی سے بچانا' تھا۔ اس موقع پرضلع کے مختلف اسکول کے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی ۔
سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ رافیہ حسن خاکی نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ ماحول کو آلودگی سے بچانے میں اپنا اہم رول ادا کرے۔‘
خاص کر آبی ذخائر کو صاف پاک رکھنے میں اہم رول ادا کریں۔اور پالیتھین جیسے زہریلی شے کا استمال کرنے سے گریز کریں۔
سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی رافیہ حسن خاکی نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صرف اپنے اردگرد کے ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے، تاکہ ہمیں مختلف جان لیوا بیماریوں سے نجات ملے اور مستقبل میں ایسے پروگراموں انعقاد مزید کیا جائے گا ۔