ETV Bharat / state

عمر عبداللہ کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 10:32 PM IST

جموں و کشمیر کے نظربند سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی نئی تصویر سوشل میڈیا، پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں عمر عبداللہ ایک ڈاکٹر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

عمر عبداللہ کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
عمر عبداللہ کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ تصویر ایک کمرے میں کلک کی گئی ہے جس میں عمرعبداللہ کے چہرے پر بڑی داڑھی دکھائی دے رہی ہے اور وہ ایک ڈاکٹر کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے ساتھ موجود شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے نظر بند سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی یہ دوسری تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے جس میں وہ انتہائی الگ انداز میں نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کرنے سے چند گھنٹے قبل عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت سینکٹروں ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔ اگر چہ متعدد رہنماؤں کو رہا کیا گیا، تاہم عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی ابھی بھی نظر بند ہیں۔ انتظامیہ ان کے خلاف پی ایس اے کا اطلاق کر کے ان کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.