ETV Bharat / state

بہتر رابطے کے لیے لداخ میں مزید پل بنائے جائیں گے: بی آر او - ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں

ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے بتایا کہ لداخ میں اگلے برس تک 40 سے 50 پل تعمیر کئے جائیں گے جس سے عوام سمیت افواج کو بھی نقل حرکت میں آسانی ہوگی۔

بہتر رابطے کے لیے لداخ میں مزید پل بنائے جائیں گے: بی آر او

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 3:56 PM IST

Updated : Oct 12, 2020, 4:08 PM IST

اس سے قبل آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بی آر او کے ذریعہ تعمیر کیے گئے 44 بڑے مستقل پل عوام کے لیے وقف کردیئے۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تعمیر کیے گئے 44 پلوں کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے کہا کہ رواں برس بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے اپنے کام میں تین گنا زیادہ اضافہ کر کے انجام دیا ہے۔

بہتر رابطے کے لیے لداخ میں مزید پل بنائے جائیں گے: بی آر او

ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے بتایا کہ لداخ کے اگلے ایک سال میں مزید 40 سے 50 پل تعمیر کیے جائیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے عارضی پلوں کو مستقل پلوں میں تبدیل کرنے کی رفتار کو تیز کردیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ لداخ میں بڑی تعداد میں پُل تعمیر ہو رہے ہیں۔ تقریبا 40 سے 50 پُل زیر تعمیر ہیں جو 6 ماہ سے ڈیڑھ سال کے درمیان مکمل ہوں گے۔

اس سے قبل آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بی آر او کے ذریعہ تعمیر کیے گئے 44 بڑے مستقل پل عوام کے لئے وقف کردیئے۔

سنگھ نے آج پلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان پلوں کی تعمیر سے مغربی، شمالی اور مشرقی علاقوں میں فوجی اور سول نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بڑی تعداد میں ان علاقوں میں تعینات ہیں جہاں سال بھر ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہوتے ہے۔

Last Updated : Oct 12, 2020, 4:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.