جی ہاں یہ ہیں ایان بن شہناز۔ اس کم عمر نوجوان کو حال ہی میں جاپان میں ہونے والی اسنو شو چیمپیئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ چمپیئن شپ رواں ماہ کی 13 تاریخ سے منعقد ہونے جا رہی ہے۔
پندرہ سالہ اس نوجوان کھلاڑی نے دو سال قبل سنو شو کو سرسری طور پر بطور شائقین دیکھا تھا جس کے بعد ان کی دلچسپی اسی کھیل کی طرف بڑھتی گئی۔ اور انہوں نے اس فن کو نہ صرف سیکھنا بلکہ اس میں کمال پیدا کرنے کی ٹھانی اور اچھی کارکردگی کا عزم کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہاں کے اکثر اور بیشتر نوجوان اپنی چھوٹی عمر سے ہی فٹبال اور کرکٹ کی طرف مائل ہوتے ہیں تاہم کچھ الگ کرنے اور کسی الگ کھیل میں اپنی قابلیت کو پرکھنے کے بعد انہیں شروعات سے ہی گشت کر رہی تھی۔
ایان اگرچہ اسپورٹس سے تعلق رکھتا ہے تاہم اس نے روایتی کھیلوں سے ہٹ کر سنو شوکی اس منفرد کھیل کو ہی منتخب کیا اور دو سال کے کم عرصے میں ہی نہ صرف انھوں نے اپنا بلکہ اپنے گھر والوں کا نام بھی روشن کیا۔
ایان بن شہناز کے اسنو شو چیمپیئن شپ میں منتخب ہونے پر اُن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اگرچہ دیگر کھیلوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تاہم اس کھیل میں اس کی خاصی دلچسپی سے وہ اس مقام تک پہنچا۔
اُنہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے یہ یادگار لمحہ ہے۔
خیال رہے کہ اسنو شو برف پر کھیلا جانے والا گیم ہے لیکن وادی کے میدانی علاقوں میں برف نہ ہونے کی وجہ سے ایان کو اس کھیل کے مشق کے لیے گلمرگ جیسے مقام پر جانا پڑتا ہے۔ جو سرینگر کے پریے پورا میں واقعہ انکی رہائش گاہ سے لگ بھگ 60 کیلومیٹر کے دوری پر ہے۔
ایان کو رواں ماہ جاپان میں منعقد ہونے سنو شو چیمپیئن شپ کے لیے فروری کی 10 تاریخ کو روانہ ہونا ہے۔ بہرحال اُمید کی جا سکتی ہے کہ ایان بن شہناز چیمپیئن شپ میں اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کرے گا۔