ETV Bharat / state

'آفیشل لینگویج بل 2020' پر عوامی ردعمل - kashmir latest

مرکزی سرکار نے اپنی نوعیت کے ایک اہم اقدام کے تحت یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے لئے اُردو کے ساتھ ساتھ کشمیری، ڈوگری، انگریزی اور ہندی کو بھی سرکاری زبان بنانے کی بات کہی ہے۔

جموں و کشمیر: عوام نے حکومت کا شکرایا ادا کیا

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 5:21 PM IST

وادیٔ کشمیر میں مرکز کے اعلان کے بعد عوام مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے کشمیری زبان کو مزید فروغ ملے گا۔

مقامی شخص کا کہنا ہے کہ دورجدید میں لوگ اپنے بچوں کو ارود اور انگریزی زبان کے علاوہ کچھ بھی نہیں سکھاتے تھے جس کی وجہ سے کشمیری زبان پر خاصا اثر پڑا ہے۔ تاہم اب حکومت کے اس فیصلے نے کشمیری زبان کو پھر سے زندگی بخشی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اتنا بڑا قدم اٹھایا جس سے ہماری کشمیری زبان کو مزید فروغ ملے گا۔'

جموں و کشمیر: عوام نے حکومت کا شکرایا ادا کیا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو رہی ہے۔ سنہ 1889 میں اس وقت کے حکمران مہاراجہ پرتاب سنگھ نے اردو زبان کو جموں و کشمیر کی سرکاری زبان کا درجہ دیا تھا۔ گزشتہ برس مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کر دیاگیا۔ اس فیصلے کے بعد سے ہی خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ جموں و کشمیر میں اردو زبان کی جگہ ہندی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جا سکتا ہے، تاہم مرکزی حکومت نے دو روز قبل کابینہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا ہے کہ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی، ہندی، کشمیری اور ڈوگری زبان کو بھی سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے گا۔ وہیں سکھ برادری کے لوگوں نے اس فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز سکھ برادری کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی کو بھی سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.