جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے پونچھ نگر کے محلہ ریڈیو اسٹیشن کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے وہاں کھڑی ایک اسکوٹر جل کر تباہ ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے علاقے میں نصب بجلی کی تاریں، کیبلز اور موبائل نیٹ ورک کی تاریں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر کے شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ مغل روڈ پر پی ڈبلیو ڈی مکینیکل انجینئرنگ ونگ کی جانب سے برف ہٹانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی سڑک کے کنارے کھڑی اسکوٹی پر آ گری اور آگ لگ گئی۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور اسکوٹر کو آگ سے بچانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: Poor Condition Of Road اچھن علاقے کے باشندوں کا سڑک کی مرمت کا مطالبہ
لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کے کھمبے ان کے گھروں سے ملحق ہیں۔ اس لیے مستقبل میں اس طرح کی بجلی گرنے سے ان کی جان و مال کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ایسے میں بجلی کے کھمبوں کو گھروں سے دور لگانا چاہیے۔