سول سکریٹریٹ اور دربار مو سے منسلک دیگر تمام دفاتر سالانہ دربار مو کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہونے کے بعد 4 نومبر کو جموں میں دوبارہ کام کاج شروع کریں گے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر سرینگر میں 25 اکتوبر کو دفتری اوقات کے بعد بند ہوں گے۔
یہ دفاتر 5 نومبر کو جموں میں کھول دیے جائیں گے جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر 30 اکتوبر کو دفتری اوقات کے بعد سرینگر میں بند ہوں گے۔ تمام دفاتر جموں میں 5 نومبر 2019 کو کام کاج شروع ہوں گے۔
دربار مو ملازمین اور اہم سرکاری ریکارڈ کی جموں منتقلی کے پیش نظر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کل سرینگر سے جموں کے لیے ایک طرفہ ٹریفک ہوگا۔
حکام کے مطابق حکومت نے کل احکامات جاری کیے کہ سرینگر سے جموں دربار مو کے سلسلے میں جارہی ایس آر ٹی سی گاڑیوں میں دفتری ریکارڈ کے ساتھ کسی بھی قسم کا آتشی مواد جن میں ایل پی جی گیس سلنڈر، موٹر سائیکل، مٹی کا تیل شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 'دربار مو' روایت کی داغ بیل سنہ 1872 میں ڈوگرہ راج کے اْس وقت کے فرماں روا مہاراجہ رنبیر سنگھ نے ڈالی۔
5 اگست کو جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا دربار مو ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک بار کہا تھا کہ موسم سرما کے دوران دربار مو دفاتر سرینگر میں کام کرنا چاہیے کیونکہ اْس وقت وادی کے لوگوں کو برف باری سے بجلی کی کٹوتی اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کو حکومت کی مدد درکار ہوتی ہے۔