ETV Bharat / state

' شاہ فیصل اور جاوید مصطفی میر اپنے فیصلوں پر نطر ثانی کریں'

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 8:21 AM IST

دس برس بیوروکریسی میں رہنے کے بعد شاہ فیصل نے گزشتہ برس مارچ میں سول سروس سے استعفیٰ دے کر سیاسی جماعت 'جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ' کی بنیاد ڈال کر 'اب ہوا بدلے گی' کا نعرہ دیا تھا-

شاہ فیصل اور جاوید مصطفی میر اپنے فیصلوں پر نطر ثانی کریں'
شاہ فیصل اور جاوید مصطفی میر اپنے فیصلوں پر نطر ثانی کریں

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر اور بانی شاہ فیصل نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے وادی کشمیر میں عوامی و سیاسی حلقوں کو حیران کردیا۔

' شاہ فیصل اور جاوید مصطفی میر اپنے فیصلوں پر نطر ثانی کریں'

جموں کشمیر پیپلز موومنٹ نے شاہ فیصل اور پارٹی کے چیئرمین جاوید مصطفی میر سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور دوبارہ سے پارٹی میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

'پیپلز مؤمنٹ پر مشکل وقت آگیا'، نائب صدر کا خصوصی انٹرویو

جموں کشمیر پیپلز موومنٹ (جے کے پی ایم) کے ورکنگ صدر محمد حسین نے پارٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

'نئے سیاسی منظرنامے میں کوئی موثر کردار ادا نہیں کرسکتا'

پریس کانفرس کے دوران ورکنگ صدر محمد حسین نے شاہ فیصل اور جاوید مصطفی میر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں فیصلوں پر نظر ثانی کریں ۔

واضح رہے کہ پارٹی کے چیئرمین جاوید مصطفی میر کی جانب سے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے فوری بعد شاہ فیصل نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈاکٹر شاہ فیصل: صدارتی عہدے سے مستعفی ہونے تک کا سفر

حسین نے کہا کہ ' اگر پارٹی کے اراکین کے مابین کوئی تنازعہ ہے تو ہم سب کو میز پر آکر تمام معاملات حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔'

پریس کانفرنس کے دوران محمد حسین کے ہمراہ پارٹی کے دیگر اراکین موجود تھے جن میں عمر راتھر ، ڈاکٹر مصطفی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 37 سالہ شاہ فیصل نے سنہ 2010 میں سول سروس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریاست کا نام روشن کیا تھا جس کے بعد وہ ملک اور جموں و کشمیر میں کافی مقبول ہوئے تھے۔

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے شاہ فیصل نے سرینگر کے سکمز بمنہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کے بعد سول سروس امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.