ETV Bharat / state

JKMPCL Organize Dairy Darbar In Ganderbal: گاندربل میں جے کے ایم پی سی ایل کی جانب سے ڈیری پروگرام کا انعقاد

گاندربل ضلع کے تولہ مولہ علاقے میں جموں کشمیر ملک پروڈیوسرز کواپریٹو لمیٹڈ کی جانب سے ڈیری صنعت سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پرگروام کا مقصد مویشی اور ڈائری صنعت سے منسلک کو لوگوں کے درمیان دودھ کی پیداوار سمیت مختلف اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔

گاندربل میں جے کے ایم پی سی ایل کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 3:35 PM IST

گاندربل میں جے کے ایم پی سی ایل کی جانب سے ڈایری پروگرام کا انعقاد

گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے تولہ مولہ علاقے میں جموں کشمیر ملک پروڈیوسرز کواپریٹو لمیٹڈ کی جانب سے ڈائری صنعت سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پرگروام کا مقصد مویشی اور ڈیری صنعت سے منسلک کو لوگوں کے درمیان دودھ کی پیداوار سمیت مختلف اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔ مقامی باشندوں نے اس پرگروام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈیری مشن کے ڈائریکٹر نریندر بالی ،گاندربل کے ایڈشنل ڈی سی ،چیف انمل ہسبنڈری آفیسر گاندربل، شیپ ہسبنڈری اور جے کے ایم پی سی ایل کے ڈیویژنل انچارج شباحت کریم کے علاوہ دیگر محکموں سے وابستہ افسران بشمول لوگوں کی خاصی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر مشن ڈائریکٹر نے لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ سرکار کی جانب سے مویشی پالن کے حوالے سے متعدد اسکیموں کو بروئے کار لایا گیا ہے جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔ محکمہ انمل ہسبنڈری آفیسر گاندربل نے پروگرام میں شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ دودھ کے پیدوار کو بڑھانے کیلئے ہمارے پاس درجنوں اسکیمیں ہیں۔ نوجوان ان اسکیموں سے منسلک ہو کر اس سے فائدہ اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:Director Fisheries ڈائریکٹر فشریز فاروق احمد ڈار نے مانسبل میں فش فارم کا دورہ کیا

پروگرام میں موجود لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے کے ایم پی سی نے ہمیشہ کسانوں یا ڈائری فارمرز کی مدد کرکے انہیں فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔اس کاروبار سے وابستہ لوگ آج اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر دوسروں کےلئے واقعی میں مثال بن رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.