پولیس کے مطابق دونوں افراد ٹرک ڈرائیورز ہے اور ان کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
پولیس کے مطابق مال بردار ٹرک جموں سے سرینگر کی طرف جارہا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہراہ کے چندرکورٹ کے مقام پر ناکہ بند کر کے مال بردار ٹرک کی تلاشی لے کر دو مشکوک افراد سجاد احمد ڈار اور سجاد احمد کو حراست میں لیا گیا۔ تلاشی کے دوران مال بردار ٹرک سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں 12 ستمبر کو ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کر ڈرائیور سمیت تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ایس پی رامبن انیتا شرما کا کہنا ہے کہ' دو افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تاہم اب تک اس بات کا انکشاف نہیں ہوپایا ہے کہ وہ کسی شدت پسند تنظیم سے منسلک ہے۔'