ETV Bharat / state

' مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ پر منحصر' - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس

نامساعد حالات کے دوران شب و روز گزارنے والے لاکھوں کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی تقاریر بغور سنیں، عام لوگ اور تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اقوام متحدہ کا رول کلیدی ہوسکتا ہے۔

عمران خان کے خطاب پر کشمیری عوام کا ردعمل
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 6:19 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:11 AM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں جہاں تمام دنیا کی نظریں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی تقاریر پر تھیں، وہیں کشمیر کے لوگوں نے ان تقاریر کو دلچسپی کے ساتھ سنا اور دیکھا۔

عمران خان کے خطاب پر کشمیری عوام کا ردعمل

عام لوگوں کی رائے ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے متعلق ان کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔

سرینگر کے رہنے والے ہارون نبی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ میں اس خطاب کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل اور موجودہ نامساعد حالات کو معمول پر لانے کے لیے کونسے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

حیاء جاوید کے مطابق ' اگر اقوام متحدہ عمران خان کے خطاب پر غور کرے تو مسئلہ کشمیر کا پُر امن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل ممکن ہے۔'

انہوں نے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ اقوام متحدہ اس خطاب کا سنجیدہ نوٹس لے گا۔

سینئیر صحافی اور تجزیہ نگار الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ' اب دیکھنا ہوگا کہ کیا دیگر ممالک ذاتی اغراض و مقاصد کو ترجیح دیں گے یا کشمیر مسئلے پر ثالثی کرکے ہندوستان اور پاکستان کے مابین امکانی جنگ کو روکیں گے'

الطاف حسین نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سفارتی سطح پر بھارت اور پاکستان میں کس ملک کو کامیابی ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نریندرمودی کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے 50منٹ تک تقریر کی جس میں انہوں نے کشمیر میں جاری نامساعد حالات، بندشوں اور دفعہ 370کی منسوخی کا تذکرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو راست مداخلت کرکے مسئلہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ قراردادوں کو علمانے پر زور دیا۔

سرینگر کے کئی علاقوں میں عمران خان کی تقریر ختم ہونے کے بعد لوگوں نے گھروں سے باہر آکر نعرے بازی کی۔

بھارت نے عمران خان کی تقریر اور انکے عائد کردہ الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ کئی سرکردہ دانشوروں اور صحافیوں نے عمران خان کی نکتہ چینی کی ہے

Intro:Body:

jk: reaction of kashmiri people on the speech of pakistan PM imran khan in UNGA

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.