ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے پوچھا تو نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور صوبائی سکریٹری شیخ بشیر احمد نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے انکار کر دیا ۔
واضح رہے کہ ابھی نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ رہنما یا تو نظر بند ہیں یا پھر گیسٹ ہاوس میں قید رکھے گئے ہیں۔
ان رہنماؤں کا ماننا ہے کہ' جموں میں دفعہ 144 نافذ ہے جسے انہیں خدشہ لاحق ہے کہ اگر وہ کچھ بھی بولتے ہیں تو انہیں بھی باقی رہنماؤں کی طرح حراست میں لیا جائے گا۔'
خوف زدہ ہو کر نیشنل کانفرنس کی خاتون رہنما رشیدہ بیگم نے کہا کہ' اب ہمیں ڈر ہے کہ حکومت جموں میں مسلمانوں کو پریشان نہ کریں۔'