ETV Bharat / state

کشمیر: بی ایس این ایل نئے سمِ کارڈز کی فروخت میں مصروف - مصروف

وادیٔ کشمیر میں مواصلاتی خدمات پر گزشتہ 40 روز سے جاری پابندی کے درمیان سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ نے نئے سم کارڈوں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کشمیر: بی ایس این ایل نئے سم کارڈز کی فروخت میں مصروف
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 5:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:39 AM IST

بی ایس این ایل کمپنی نے مبینہ طور پر اب تک ہزاروں کی تعداد میں نئے سم کارڈ فروخت کرکے لاکھوں روپے کما لئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاہکوں کو جو سم کارڈ فراہم کئے جاتے ہیں وہ کب چالو ہوں گے نہ بی ایس این ایل حکام اور نہ ہی گاہکوں کو اس کی کوئی علمیت ہے۔ فی کس سم کارڈ کے عوض گاہکوں کو بلنگ کونٹر پر سات سو روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ انتظامیہ بی ایس این ایل کی لینڈ لائن سروسز کی بحالی کے بعد اس کی موبائل فون سروسز بحال کرنے والی ہے۔ اسی افواہ کے چلتے سرینگر اور ضلعی ہیڈکوارٹررز میں لوگوں نے بی ایس این ایل دفاتر کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جہاں سے وہ بھاری قیمتیں ادا کرنے کے بعد غیر متحرک سم کارڈ حاصل کررہے ہیں۔

جمعرات تک جہاں گاہکوں کو پانچ سو روپے کے عوض بی ایس این ایل سم کارڈ ملتا تھا وہاں اب جمعہ کے روز سے اس میں اضافہ کرکے سات سو روپے کیا گیا ہے۔ گاہکوں سے یہ سات سو روپے سیکورٹی ڈیپازٹ کے نام پر لیا جاتا ہے۔

سرینگر کے جواہر نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد شفیع نامی ایک شہری نے ایکسچینج روڑ پر واقع بی ایس این ایل دفتر کے باہر نمائندے کو کہا کہ وہ سم کارڈ خریدنے کے لیے آئے تھے لیکن اس کے چالو ہونے کی کوئی گارنٹی نہ ملنے کی وجہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'ہر طرف افواہ ہے کہ انتظامیہ بہت جلد بی ایس این ایل موبائل فون سروسز بحال کرے گی۔ میں بھی یہ سن کر بی ایس این ایل دفتر چلا آیا۔ نجی مواصلاتی کمپنیاں سم کارڈ مفت میں دیتی ہیں لیکن یہاں سات سو روپے ادا کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔ سم کارڈ کب چالو ہوگا اس کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ میں نے خالی ہاتھ واپس لوٹنا ہی مناسب سمجھا'۔

عرفان احمد نامی ایک نوجوان جنہوں نے سم کارڈ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، نے کہا: 'کشمیر میں اس وقت صرف بی ایس این ایل بزنس کررہا ہے۔ مجھے ایک غیر متحرک سم کارڈ حاصل کرنے میں دو دن لگے۔ سکیورٹی ڈیپازٹ ادا کرنے کے لیے دو گھنٹوں تک قطار میں کھڑا رہنا پڑا۔ یہ سم کارڈ کب چالو ہوگا مجھے کوئی علمیت نہیں'۔

جہاں بی ایس این ایل کے اہلکاروں نے اس نامہ نگار کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، وہیں ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے موجودہ صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اب تک ہزاروں کی تعداد میں نئے لینڈ لائن کنکشن نصب اور سم کارڈ جاری کرکے لاکھوں روپے کما لئے ہیں۔ جبکہ نجی مواصلاتی کمپنیوں جیسے ایئر ٹل، جیو، ووڈا فون وغیرہ کے دفاتر بند ہیں یا ان میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

دریں اثنا لینڈ لائن ٹیلی فون خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی بی ایس این ایل نے نہ صرف پرانے کنکشنز کو دوبارہ چلانے بلکہ نئے کنکشن کی فراہمی کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے جس کے نتیجے میں خود غرض افراد کو لوگوں کو لوٹنے کا موقع ہاتھ لگا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں پرانے کنکشنز بحال اور نئے کنکشن فراہم کئے، ان میں سے سینکڑوں کنکشنز کا استعمال مجبور افراد بالخصوص غیر ریاستی مزدوروں کو لوٹنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پرانے کنکشنز کی بحالی اور نئے کنکشنز کی فراہمی کی بدولت نہ صرف بی ایس این ایل کے لینڈ لائن صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا بلکہ کمپنی نے لاکھوں روپے کما لیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے وادی کے بیشتر حصوں میں بی ایس این ایل کی لینڈ لائن فون خدمات بحال کی ہیں تاہم موبائیل فون اور ہر طرح کی انٹرنیٹ خدمات بدستور منقطع رکھی گئی ہیں۔

وادی میں مواصلاتی پابندی کی وجہ سے زندگی کا ہر ایک شعبہ بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ عام لوگوں کو بالعموم جبکہ طلباء، کاروباری افراد اور صحافیوں کو بالخصوص شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Intro:Body:

JK: BSNL is busy with selling of sim cards in kashmir valley

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.