ETV Bharat / state

کشمیر: نوجوان کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ - بندشوں

جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد حالات پھر سے کشیدہ ہونے کے ساتھ ہی بندشوں اور قدغنوں میں مزید اضافہ کیا گیا۔

کشمیر: نوجوان کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 2:19 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:10 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے دوسرے دن یعنی 6اگست کو سرینگر کے آنچار علاقے میں چند نوجوان زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج و معالجے کے لیے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا تھا۔

بدھ کی صبح زخمی نوجوانوں میں سے الہی باغ، بچھپورہ کے رہنے والے اسرار احمد ولد فردوس احمد نے زخموں نے تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق اٹھارہ سالہ اسرار احمد شدید زخمی ہوئے تھے بالٓاخر ایک ماہ تک مسلسل زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے۔

اسرار احمد کی ہلاکت کے ساتھ ہی شہر سرینگر خصوصا پائین شہر میں انتظامیہ کی جانب سے بندشوں اور قدغنوں میں مزید سختی برتی جا رہی ہے۔

سڑکیں اور گلی کوچے خار دار تاروں سے سیل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں سے اگرچہ شہر خاص میں بھی بندشوں میں قدرے نرمی برتی گئی تھی تاہم اسرار کی ہلاک کے ساتھ ہی پھر سے بندشوں اور قدغنوں میں سختی برتی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے حکومت کا دعویٰ رہا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں صورتحال پُر امن اور معمول کے مطابق ہیں اور ایسا کوئی بھی واقع پیش نہیں ہے جہاں نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

jk: Asrar Ahmad Khan who was hit by a stone on August 6&was admitted in Soura has lost his life today. 

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.