ETV Bharat / state

کشمیر میں بندشوں اور ہڑتال کا اٹھواں ہفتہ - کشمیری عوام مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت

جموں وکشمیر کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تبدیل کئے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں آج مسلسل 78ویں روز بھی بندشوں اور قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میں بندشوں اور ہڑتال کا اٹھواں ہفتہ
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 12:10 PM IST

Updated : Oct 22, 2019, 12:29 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں78ویں دن بھی دکانیں و تجارتی مراکز بند رہے۔ تاہم سرینگر کے بعض حصوں بالخصوص سول لائنز اور بالائی شہر میں دکانیں صبح کے دس بجے تک کھلی رہیں جس دوران لوگوں نے ضرورت کی چیزیں خریدیں۔

کشمیری عوام مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وادی میں احتیاطاً پانچ اگست سے انٹرنیٹ کنیکشن اور پری پیڈ موبائل سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔شمالی کشمیر میں بارہمولہ سے جموں علاقے تک بانیہال کے درمیان ٹرین سروس شروع نہیں ہوئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق سرینگر کے سول لائنز میں پیر کو بھی سینکڑوں کی تعداد میں چھاپڑی فروش ضرورت کی مختلف چیزیں بالخصوص گرم ملبوسات فروخت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں دکانیں صبح صرف دو گھنٹے کھل جاتی ہے اور 10 بجے کے آس پاس پھر سے بند ہوجاتی ہیں۔

وادی اور دیگر مقامات سے مسلسل بند کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ شمالی کشمیر میں کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پٹَّن ، ہندواڑہ اور سوپور میں دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر نقل و حمل کی سرگرمیاں ندارد تھیں۔ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ، پانپور اور کُولگام سے ہڑتال کی رپورٹس مل رہی ہیں جہاں لاء اینڈ آرڈر کو قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

وسطی کشمیر کے گاندربل اور بڈگام اضلاع سے بھی بند کی رپورٹ موصول ہورہی ہے۔

Intro:Body:

jk: 8th week of lockdown and restriction in kashmir valley 

Conclusion:
Last Updated : Oct 22, 2019, 12:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.