ضلع مجسٹریٹ سشما چوہان کے حکم نامہ کے بعد جموں سے کرفیو ہٹالیا گیا۔
دفعہ 144 ہٹتے ہی جموں کے تمام تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیاہے۔انٹرنیٹ خدمات کب سے شروع ہوں گی ابھی انتظامیہ کی طرف سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔
وہیں کٹھوعہ میں گزشتہ روز سے ہی اسکول کالج کھول دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کے دفعہ370 کے ختم کیے جانے سے متعلق بل کو منظوری دی گئی جس کے پیش نظر وادی میں کرفیو نافذ ہے۔