ملک بھر میں کل یعنی 16 جنوری سے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کا آغاز کیا جارہا ہے وہیں اس حوالے سے ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ہفتے سے شروع کی جانے والی کووڈ19 ٹیکہ کاری کے عمل کا افتتاح جہاں سرمائی دارالحکومت جموں کے جی ایم سی میں جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کرے گے وہیں سرینگر میں اس کا افتتاح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں ایل جی کے مشیر کررہے ہیں۔
پہلے مرحلے کے تحت یہ ویکیسن کوروناوائرس کے دوران صف اول کے بطور کام کرنے ڈاکٹروں ،نیم طبی اور دیگر متعلقہ عملے کو دیا جارہا ہے ۔جبکہ سکمز صورہ کے کئی ماہر ڈاکٹرصاحبان نے بھی رضاکارانہ طور ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ویکسین سے متعلق عام لوگوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جاسکے۔
ادھر جموں وکشمیر میں بھی کروناوائرس کے خلاف ٹیکہ کاری کا عمل شروع کرنے کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفئیر نے دیگر تمام انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے سٹیٹ، صوبہ اور ضلع سطح کے کنٹرول بھی قائم کئے ہیں۔جس میں سٹیٹ لیول کا ایک اور صوبائی سطح کے دو کنٹرول رومز کے علاوہ ضلعی سطح کے کںنٹرول روم بھی قائم کئے گیے ہیں۔
کشمیر صوبے میں 16 جنوری کو ہونی والی ٹیکہ کاری کی تیاریوں اور دیگر معاملات سےمتعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر قاضی ہارون سے بات کی۔تو انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔صوبائی اور ضلع سطح کے کووڈ ویکسین کنٹرول رومزقائم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم سازوسامان اور طبی عملے کو تیار رکھا گیا ہے ۔
واضح اس سے قبل ٹیکہ کاری کو بہتر اور احسن طور انجام دینے کے لیے سبھی اضلاع میں ڈرے رن بھی عمل میں لائی گئی۔