ETV Bharat / state

LG Advices DPS Students جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا طلبا کو مشورہ - لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے پانتھ چوھ

جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر کے ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بڑھ کر جموں کشمیر میں امن و ترقی کے پیکر بنے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا طلبا کو مشورہ

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 8:26 PM IST

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے پانتھ چوک میں واقع نجی اسکول دہلی پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ یہ اسکول کشمیری پنڈت ڈی پی دھر کی زیر نگرانی چلا رہا ہے اور سرکار نے اسکول کو لیز پر سینکڑوں کنال زمین دی ہے۔ اس اسکول میں وادی کے امیر و اثر رسوخ لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اسکول کا دورہ کیا جس کے دوران ان کو اسکول کی پرنسپل شفق افشان نے اس ادارے کا احاطہ اور عمارتیں و دیگر سہولیات دکھائی۔ منوج سنہا سے طلباء سے بھی گفتگو کی اور آنے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔

لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے استقبال میں طلباء نے کئی رنگا رنگ تقاریب و تہذیبی گانے پیش کیے۔اس اسکول کے چیئرمین و بانی ڈی پی دھر نے اپنی خطاب میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو اسکول کی سرگرمیوں اور اسکی کارناموں سے آگاہ کیا اور اسکول کھولنے کا بنیادی مقصد بتایا۔

منوج سنہا نے اپنے خطاب میں اسکول کے بانی ڈی پی دھر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں انکو اسکول کا دورہ کرنے کہ دعوت دی تھی۔انہوں نے کہاکہ طلباء کو تعلیم نمبرات اور ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی زندگی اور سماج میں سدھار و بہبود کے لئے تعلیم پڑھنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Convocation In IIM Jammu آئی آئی ایم جموں میں چھٹا سالانہ کانووکیشن کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے دوران محض نصاب پر نہیں بلکہ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے، انہوں ڈی پی ایس کے طلباء کو مشورہ دیا کہ جب وہ بڑے ہوں اور اپنے مستقل میں آگے بڑھیں گے تو ان کو جموں کشمیر کے امن و ترقی کا پیکر بننا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.