ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کے لوگ گپکار گینگ کی غیر ضروری سیاست سے ناراض ہیں' - گپکار گینگ کی پسماندہ اور غیر ضروری سیاست

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ لوگ گپکار گینگ کے ذریعہ پھیلائی گئی تفرقہ بازی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

' جموں و کشمیر کے لوگ گپکار گینگ کی غیر ضروری سیاست سے ناراض ہیں'

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 7:53 AM IST

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام گپکار گینگ کی سطحی اور غیر ضروری سیاست سے نالاں ہیں۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ لوگ گپکار گینگ کے ذریعہ پھیلائی گئی تفرقہ بازی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے لوگ گپکار گینگ کی سطحی اور غیرضروری سیاست سے مشتعل ہیں۔ عوام ان کے ذریعہ پھیلائی جانے والی تفرقہ بازی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔'

وہ قوم پرست یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شیو دیوی سنگھ کے ساتھ بڑی تعداد میں سرپنچوں کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ لوگ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں کیونکہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں تمام شعبوں اور خطوں میں تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے مودی حکومت کے تحت شروع کیے گئے انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ شہریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے اس خطے کو ترقی پسند اور پر امن مقام میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ مودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو عام آدمی کی حمایت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شامل ہو کر بی جے پی کے لئے اپنی حمایت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور این سی کی حکمرانی میں تاریکی کا دور ختم ہوچکا ہے اور خوشحالی اور ترقی کے دن شروع ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس اور سی پی آئی (ایم) سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے گپکار اعلامیہ کے لیے عوامی اتحاد تشکیل دیا اور ایک ساتھ مل کر ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.