ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کل - یہ الیکشن پرامن ماحول میں منعقد'

جموں و کشمیر اور لداخ میں الیکشن کمیشن وادی کی موجودہ صورتحال کے درمیان 24 اکتوبر کو پہلی بار بلاک ڈیلوپمنٹ کونسل انتخابات منعقد کروانے جارہا ہے۔

جموں و کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کل
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 4:43 PM IST

سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ' جموں و کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کے لیے تمام انتظامات کئے گئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ الیکشن پرامن ماحول میں منعقد ہونگے۔'

اطلاعات کے مطابق 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پولنگ ہوگی۔وٹوں کی گنتی اسی دن سہ پہر تین بجے شروع ہوگی۔

جموں و کشمیر پردیس کانگریس سمیت ریاست کی علاقائی سیاسی جماعتیں بشمول پی ڈی پی و نیشنل کانفرنس سے ان انتخابات سے دور رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

بی ڈی سی انتخابات کو لیکر این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کی طرف سے جو بیانات آرہے ہیں اس میں کہا جارہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست سے وادی کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کے دوران انتظامیہ کی جانب سے یہ انتخابات کرائے جارہے ہیں۔دوسری جانب دفعہ 370 کے خاتمے سے قبل ہی ہند نواز سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے کہا تھا کہ ' انتخابات منعقد کرنے سے موجودہ صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا'۔ریاست میں 316 بلاک میں سے 310 کے لیے انتخابات ہوں گے۔

شیلندر کمار نے کہا کہ ان انتخابات میں 1387 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں، جن میں بی جے پی، کانگریس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ کئی آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کے 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔

Intro:Body:

J&K Block Development Council Elections to be Held on October 24, Counting on Same Day

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.