ETV Bharat / state

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے دفاتر پر چھاپہ - انکم ٹیکس محکمے

ریاست جموں و کشمیر میں انکم ٹیکس محکمے نے سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے ڈپٹی میئر شیخ عمران کے نجی دفاتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ مارے اور کئی دستاویز ضبط کئے ہیں۔

ایس ایم سی کے ڈپٹی میئر کے دفاتروں پر چھاپہ
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 12:19 PM IST

اطلاعات کے مطابق انکم ٹکس محکمے کے اعلی افسران سمیت کئی اہلکاروں نے شیخ عمران کے سرینگر کے سنگرمال اور شہر خاص کے بھری کدل میں ان کے نجی دفاتر میں چھاپہ ماری کی۔ اس کے علاوہ نشاط میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے کئی دستاویز ضبط کیے۔

ایس ایم سی کے ڈپٹی میئر کے دفاتروں پر چھاپہ

شیخ عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے انکم ٹیکس ادا کرنے میں غیر قانونی طریقوں کا استعمال کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ عمران نے سابق جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو بیان دیا تھا اور برطرف کیے گئے چیئرمین پر کئی طرح کے الزامات لگائے تھے۔

شیخ عمران نے پرویز احمد کی برطرفی کا خیر مقدم کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ سابق چیئرمین نے اپنے عہدے کا غیر قانونی استعمال کیا ہے اور عوامی پیسوں کے ساتھ جوا کھیلا ہے۔

Intro:ریاست کے انکم ٹیکس محکمے نے آج صبح سینگر مینسوپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر شیخ عمران کے نجی دفاتروں اور گھر پر چھاپے ڈالے ہیں اور کئی دستاویزات ضبط کئے ہیں۔

Body:اطلاعات کے مطابق انکم ٹکس محکمے کے اعلی افسران سمیت کئ اہلکاروں نے شیخ عمران کے سرینگر کے سنگرمال اور شہر خاص کے بھری کدل میں انکے نجی دفاتروں اور نشاط میں واقع انکی رہائش گاہ میں چھاپے ڈالے ہیں اور کئی دستاویزات ضبط کئے ہیں۔

شیخ عمران پر الزام ہے کہ انہوں نے انکم ٹیکس ادا کرنے میں غیر قانونی طریقوں کا استعمال کیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.