ان میں سے 27 کا تعلق ضلع کرگل سے جبکہ11 دیگر کا ضلع لیہہ سے ہے۔
بلٹین کے مطابق لداخ میں کووڈ 19 کے تمام مثبت کیسز کی حالت مستحکم ہے۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ لداخ میں 594 فعال کیسز ہیں جن میں سے کرگل میں 479 اور لیہہ میں 115 شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس سے 687 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 92 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 594 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ ایک کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔