جنوبی ضلع شوپیان میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرکٹ ہاوس شوپیان میں پارٹی کارکنان کے ایک جلسہ سے خطاب کیا۔
محبوبہ مفتی نے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو رہا کرنے کی مانگ کی اور کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گانگریس دفعہ 370 کا کیا دفاع کریگی، انہوں نے ہی ایک ہزار کنال جنگلاتی اراضی امرناتھ شرائن بورڈ کے نام کردی تھی۔
امرناتھ شرائن بورڈ کو 2007میں بال تل علاقے میں اس وقت کی کانگریس پی ڈی پی حکومت نے اراضی واگزار کی تھی جس پر بہت بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ اس حکومت میں وزیر جنگلات قاضی محد افضل تھے جو پی ڈی پی کے بڑے لیڈر تھے۔
بارش کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔