ETV Bharat / state

التجا مفتی کا حالیہ تصادم کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے مطالبہ کیا یے کہ حالیہ دنوں میں ہوئے تصادم کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے جانے چاہیے-

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:35 PM IST

التجا مفتی کا حالیہ ہوئے تصادم کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ

التجا مفتی، جو اپنی والدہ محبوبہ کے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا:' مجھے اس بات سے کافی دکھ ہوا کہ اطلاعات کے مطابق شوپیان میں تین مزدوروں کو فرضی چھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا-'

انہوں نے مزید لکھا:'فورسز کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے- اور یہی وجہ ہے کہ لاشوں کو نامعلوم مقامات پر دفنایا جاتا ہے- حالیہ دنوں میں ہوئے متعدد تصادم کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے جانے چاہیے-'

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے کہا تھا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے آمشی پورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے تین نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جس پر مقامی لوگوں نے شہبات ظاہر کیے تھے-

وہیں آج اطلاعات کے مطابق ضلع راجوری سے تین نوجوانوں کے رشتہ داروں نے انکی گمشدگی کے متعلق مقدمہ درج کروائی ہے- شوپیان اور راجوری پیر پنجال کی پہاڑیوں سے متصل علاقے ہیں-

اس سلسلے میں آرمی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ 18 جولائی 2020 میں شوپیاں میں ہوئے تصادم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو الزامات عائد کیے جارہے ہیں ہم ان کی تحیققات کر رہے ہیں۔

تصادم میں ہلاک ہوئے تینوں عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہو پائی تھی اور انہیں ضابطے کے تحت دفن کیا گیا تھا ۔

آرمی اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.