ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وارڈ نمبر 20 میں غیر قانونی قبضے کے خلاف مہم چلائی گئی۔ جس میں متعدد غیر قانونی ْقبضے کو ختم کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وارڈ نمبر 20 میں ایک دکاندار نے اپنے دکان کے باہر قانونی قبضہ کر لیا تھا جس کی شکایت مقامی لوگوں نے کئی بار میونسپل کارپوریشن سے کی تھی، اس پر کاروائی کرتے ہوئے آج میونسپل کارپوریشن نے غیرقانونی قبضے کو ختم کر دیا ۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے 'سی ای او' نے تمام دکانداروں سے اپیل کی کہ 'وہ تہواروں کے موقع سے تجاوزات نہ کریں۔ سامان دکانوں کے باہر نہ رکھیں اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضہ سے دور رہیں ۔