ETV Bharat / state

Banks Of Wullar میٹھے پانی کی جھیل ولر کے ار گرد غیرقانونی طور پر بالی نکالنے کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 6:13 PM IST

بانڈی پورہ میں ایشیا کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ولر کے ار گرد غیرقانونی طور پر بالی (ریت) نکالی جانے کی وجہ سے تباہی کی دہلیز پر پہنچ چکی ہے۔کشتیوں کے ذریعہ جھیل کے کنارے بالی کا نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میٹھے پانی کی جھیل ولر کے ار گرد غیرقانونی طور پر بالی کا سلسلہ جاری

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ میں جہاں کئی سال قبل سرکار نے ایشیا کی میٹھے پانی کی دوسری بڑی جھیل ولر کی بحالی کے لئے باضابطہ طور پر ایک ادارے Wular conservation Management Authoritu یا WUCMA کے ذریعے ایک مہم چلا رہیہے ۔ وہیں دوسری جانب غیر قانونی طور پر یہاں سے ریت نکالے جانے کی وجہ سے یہ تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔تصویروں میں آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ کس طرح سے بانڈی پورہ کے وٹہ پورہ پائین میں سینکڑوں کشتی آس پاس کے کناروں کو کاٹ کر ریت حاصل کررہے ہیں۔ یہ تصاویر وٹہ پورہ پائین کے کے اس علاقے سے لی گئ یہیں جہاں کچھ سو گز کی دوری پر گورنمنٹ پالیٹیکنیک کالج ، کھیل کے کئی میدان اور ڈی ڈی سی ہوسٹل تعمیر کئے جارہے ہیں یا کئے گئے ہیں۔

وٹہ پورہ کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ بدستور پچھلے دو سال سے جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر کئی علاقوں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں کشتی ران اس علاقے میں آکر زمین کا کٹاو کر کے ریت حاصل کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر کشتیاں موٹر بردار ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے نہ صرف یہاں کے eco system پر گہرا اٹر پڑ رہا ہے بلکہ ہزاروں کنال کی سرکاری اراضی کو پانی برد کیا جارہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اراضی نہ صرف سرکاری تعمیراتی کاموں کے لئے موزوں تھی بلکہ اس پاس کے کئی گاوں کے ہزاروں مویشی بھیڑ بکری یہاں پر پالے جاتے تھے ۔تاہم اتنے بڑے پیمانے پر ہورہی مسلسل غیر قانونی کٹاو کے باعٹ نہ صرف مقامی افراد بلکہ سرکار بھی اس زمین کے استعمال سے محروم ہورہی ہے۔ اگرچہ محکمہ جیالوجی اور مائننگ نے ولر کے آس پاس روایتی طور پر چند ایک مقامات پر ریت نکالنے کی اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Youth Conclave کھیلوں، ثقافتی شوز اور دیگر تہواروں کا مشاہدہ کے لیے لال درمن میں یوتھ کنکلیو

انہوں نے کہاکہ تاہم اس علاقے میں زمین کا کٹاو کعکے اتنے بڑے پیمانے پر زمین کا کٹاو کر کے ریت نکالنے کا سلسلہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایک بری تعداد میں مقمی آبادی کو بھی زخ پہنچا رہی ہے۔ مقامی آبادی نے انتظامیہ سے اس سلسلے کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے ۔تاہم ڈسٹرکٹ منرل افسر بانڈی پورہ نے یقین دلایا ہے کہ اس مافیہ کے خلاف بہت جلد ایک برے پیمانے پر کاروائ کرکے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.