اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قصبہ مہندی کدل اشاجی پورہ میں واقع بائی پاس کے قریب گاڑیوں کے غیر قانونی طریقہ سے پارک کے سبب آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کے سبب عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Illegal Car Parking On Bypass Road In Anantnag In Kashmir
بائی پاس کے قریب واقع سڑک کے کنارے غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عام لوگوں کی مخالفت کے باوجود غیرقانونی پارکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
مذکورہ سڑک کو اس غرض سے تعمیر کی گئی تھی تاکہ مریضوں کو منڈی میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال تک لے جانے میں آسانی ہو، اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جائے، تاہم اس رابطہ سڑک(Connecting Road) پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نجی اور مسافر گاڑیوں کو غیر قانونی طریقے سے پارک کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی ٹرافک نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی میں 17 کروڑ کی لاگت سے ملٹی لیول کار پارکنگ کمپلیکس تعمیر کی گئی ہے، 4 منزلہ ملٹی لیول کار پارکنگ میں تقریبا 270 کے قریب گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے، اس کے باوجود لوگ غیر قانونی طریقہ سے سڑکوں کے کناروں پر اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Traffic Dept Seizes Mini Bus in Ganderbal: گاندربل میں منی بس ضبط
انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ اس ضمن میں سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ غیر قانونی پارکنگ کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکے ۔Illegal Car Parking On Bypass Road In Anantnag In Kashmir