ETV Bharat / state

سی ایس آر ٹی آئی پانپور میں یک روزہ 'ہندی ورکشاپ' کا انعقاد - موضوع کے تحت تحیسم انصاری

سینٹرل سریکلچرل ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی چیوٹ (سی ایس آر ٹی آئی) گالندر پانپور میں یک روزہ ہندی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کو ہندی زبان میں خط وکتابت سے روشناس کرنے کے علاوہ اس زبان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سی ایس آر ٹی آئی پانپور میں یک روزہ 'ہندی ورکشاپ' کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:03 PM IST

سی ایس آر ٹی آئی سلک بورڈ حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے جو مرکزی وزارت برائے ٹیکسٹائلز کے تحت کام کرتا ہے۔

جمعرات کو منعقد ہونے والے اس ورکشاپ کے پہلے سیشن میں 'ہندی زبان میں دفتری خط و کتابت' موضوع کے تحت بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بھارت اندو کمار پاٹھک نے کہا کہ دفتروں میں ہندی زبان میں خط وکتابت سے روشناس ہونا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملازمین ہندی زبان سے واقف ہوں گے تب ہی وہ دفتری امور کو خود بھی سمجھ سکتے ہیں اور دوسرے متعلقین کو بھی اس کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرسکتے ہیں۔

موصوف اسسٹنٹ پروفیسر نے ملازمین کو ہندی زبان میں خط وکتابت کے اسرار و رموز سکھائے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ناظم ڈاکٹر ایس آر چودھری نے اپنے تقریر میں ہندی زبان کی اہمیت و افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔انہوں نے کہ ہندی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی زبان ہے جس کو سیکھنا ملک کے ہر شہری کے لئے ضروری ہے۔

موصوف ناظم نے کہا کہ ہم نے یہ اس ورکشاپ کا انعقاد اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا کہ ملازمین ہندی زبان میں ہو رہی خط و کتابت سے روشناس ہوسکیں۔

ورکشاپ کے دوسرے سیشن میں ’دفتروں میں فروغ ہندی‘ موضوع کے تحت تحیسم انصاری نے ہندی زبان کے فروغ اور اس کو سیکھنے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ہندی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر شاہ دیو چوہان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ہندی زبان کی تکینکی اصطلاحات کے بارے میں مفصل بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.