ایک وائرل ویڈیو میں لوگوں کے ہجوم کو دو نوجوانوں کی پٹائی اور اُن کے بال کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے بونی گام قاضی گنڈ میں مقامی لوگوں نے گاؤں کے متعدد نوجوانوں جو نشے کے عادی ہیں کو بازار میں لاکر اُن کے سر مونڈ دیے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔