ایک جانب جہاں ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے وہیں امید کی جارہی ہے کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے بانڈی پورہ مارکیٹ میں ٹریفک کے حوالے سے پائی جارہی بدنظمی کا خاتمہ ہوگا۔
بانڈی پورہ قصبہ ضلع ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود بھی کافی عرصے سے ایک مستقل جنرل بس سٹینڈ کے بغیر تھا ضلع کا درجہ ملنے کے بعد اگرچہ نُسو کے مقام پر اڈے کے لیے زمین خریدی گئی تاہم بعد میں وہاں ضلع ہسپتال تعمیر کیا گیا اور یوں عارضی طور پر بس سٹینڈ ہسپتال کے لیے خریدی گئی زمین پر ہی قائم رہا اگرچہ ہسپتال کے قریب ہی کروڑوں روپیے خرچ کرکے اڈے کے لیے زمین خریدی گئی تاہم اس جگہ پر بس سٹینڈ تعمیر کرنے میں انتظامیہ کو کئی سال لگے تاہم اب خوش ٓآئند بات یہ ھے کہ جنرل بس سٹینڈ اپنی اصل جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے اڈے تک منتقل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس سے بانڈی پورہ مارکیٹ میں ٹریفک جام کا خاتمہ ہوگا۔