گاندربل:میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمتر شیامبیر ، ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب ، اے ایس پی گاندربل ، ایس ای میکینکل ہی ای او، ایس ڈی اے، ایس ڈی اور مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں، ہوٹلیئر ایسوسی ایشن سونمرگ کے نمائندے، صدر پیو پر منڈل سونمرگ، ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران، ملازمین اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔
سیکرٹری سیاحت نے موسم کے دوران سونمرگ کو کھلا رکھنے لئے پانی بجلی ، صحت سڑک، برف صاف کرنے کے آپریشن، ٹریفک مینجمنٹ، زیڈ موڈ ٹنل کی آپریشنلائزیشن، لکڑی اور دیگر متعلقہ سہولیات سمیت ضروری تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے موصوف کو موسم سرما کے دوران سونمرگ کو کھلا رکھنے کے ایکشن پلان اور یہاں آنے والے سیاحوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔
انہوں نے انہیں برف صاف کرنے کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ افرادی قوت کے ساتھ وافر مشینری بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں زیدمورٹنل کو استعمال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں دی گئی کہ پانی کی سپلائی میں اضافہ کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:کرشی وگیان کیندرمیں منعقدہ تربیتی کیمپ کا انعقاد
انہوں نے سیکرٹری کو بتایا کہ سی ای او ایس ڈی اے کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پندرہ دسمبر سے تمام محکموں کے نمائندگان تعینات کئے جائیں گے۔ سیکرٹری سیاحت نے افسران اور دیگر شراکت داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کو بغیر کسی رکاوٹ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں اور کو آرڈی نیشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران انجینئرنگ ونگ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے