ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں برف وباراں کا ایک اور مرحلہ شروع - سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ

تازہ برف باری کے باعث جہاں وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پرٹریفک کی آمد رفت ایک بار پھر متاثر ہوئی۔

fresh snowfall
author img

By

Published : Mar 2, 2019, 3:35 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کی شام سے ہی برف وباراں کا سلسلہ شروع ہوا۔

ناساز گار موسمی حالات کی وجہ سے وادی کے تعلیمی اداروں کی سرمائی چھٹیوں میں مزید توسیع کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کی توقع ہے ۔ اس دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا تاہم اتوار سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
وادی میں ہفتہ کے روز بالائی علاقوں میں صبح کو ہلکی برف باری کے بعد رک رک کر بارشیں شروع ہوئیں جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں شروع ہوئیں جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوا۔
وادی کے مشہور ترین صحت افزا مقامات پہلگام، گلمرگ اور سونہ مرگ میں ہفتہ کی صبح برف باری ہوئی۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.7ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا

undefined

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.