ETV Bharat / state

ترال میں غریب کنبوں میں رسوئی گیس کنکشنز تقسیم - ضلع پلوامہ کے ترال میں پردھان منتری اجالا اسکیم

Free Gas Connections Distributed In Tral ضلع پلوامہ کے ترال میں پردھان منتری اجالا اسکیم کے تحت چالیس سے غریب ضرورت مندوں کے درمیان مفت گیس کنکشن تقسیم کئے گئے۔ مقامی باشندوں بالخصوص خواتین نے اس پروگرام کو لے کر خوشی کا اظہار کیا۔

ترال میں غریب کنبوں میں رسوئی گیس کنکشنز تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 8:07 PM IST

ترال میں غریب کنبوں میں رسوئی گیس کنکشنز تقسیم

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں پردھان منتری اجالا اسکیم کے تحت چالیس سے غریب ضرورتمندوں کے درمیان مفت گیس کنکشن تقسیم کئے گئے۔ مقامی باشندوں بالخصوص خواتین نے اس پروگرام کو لے کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محکمہ امور صارفین کے عہدیداروں کے علاوہ بی جے پی کی مقامی خاتون رہنما دویندر کور بھی موجود تھی۔ مقامی خواتین نے گیس کنکشن حاصل کرنے پر مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا تاکہ ان کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیویندر کور نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی سرکار غریب اور مفلس لوگوں کی بہبودی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اجالا اسکیم کے زریعے تو ملک بھر کی غریب خواتین کا خواب بھی پورا ہوا ہے۔اس سے خواتین کی پریشانیاں کم ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ پردھان منتری اجالا یوجنا مرکزی حکومت نے یکم مئی 2016 کو صاف ایندھن بہتر زندگی کے نعرے کے ساتھ شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد خواتین اور دیہی خاندانوں کو لکڑی، مٹی کے چولہے سے نکلنے والے دھوئیں اور زہریلی گیسوں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں واع دلناگ پارک میں جھولے اور اوپن جم نصب

مقامی باشندوں بالخصوص خواتین نے اس پروگرام کو لے کر خوشی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی پریشانی کم ہو جائے گی اور زندگی مزید آسان ہونے کا بھی امکان ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.