ETV Bharat / state

Former MLC Firdous Tak 'پی ڈی پی غریب عوام کے حق میں کام کرتی ہے' - پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیر لیڈر فردوس ٹاک

پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک نے کہاکہ وادی میں بی جے پی کا قدم لڑکھڑانے لگا ہے۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں اس کی شکست یقینی ہے۔ وادی کے عام لوگ ایک بار پھر محبوبہ مفتی کی قیادت والی سیاسی جماعت کی طرف امید کی نظروں سے دیکھنے لگے ہیں۔

پی ڈی پی پارٹی غریب عوام کے حق میں کام کرتی ہے

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 8:06 PM IST

پی ڈی پی پارٹی غریب عوام کے حق میں کام کرتی ہے

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیر لیڈر فردوس ٹاک کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی زمین جموں و کشمیر میں کھسک رہی ہے۔ جموں کشمیر کے اندر پی ڈی پی زمینی سطح پر مظبوط ہے۔ پی ڈی پی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حق میں کام کرتی ہے اور جموں و کشمیر میں پی ڈی پی نے جتنا کام کیا ہوا ہے اس کے مقابلے میں کسی بھی سیاسی جماعت نے کام نہیں کیا۔

ٹاک نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں لیفٹینٹ گورنر تانا شاہی سرکار بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی عوام سے وعدہ کیا تھا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاہے۔

پی ڈی پی لیڈر فردوس ٹاک نے مزید بتایا کی کشتواڑ میں ڈاکٹر صاحبان پرائیوٹ بیٹھتے ہیں اور کشتواڑ کے لوگ ہسپتال میں پریشانیوں کے شکار ہو رہے ہیں۔ جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے اپیل کی ہے کہ کشتواڑ میں پرائیوٹ کلینک سے ڈاکٹروں کو روکا جائے۔ جس سے عام و غریب لوگوں کی مدد ہو سکے اور ہسپتال میں لوگوں کو مفت علاج کا موقعہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:PDP Spokeperson باغی رہنما پی ڈی پی کے دروازے پر پھر سے دستک دے رہے ہیں، پارٹی ترجمان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.