بتایا جا رہا ہے کہ قصبے میں دوسرا مثبت کیس جو سامنے آیا تھا وہ ایک ٹرک ڈرائیور تھا اور حال ہی میں وہ دہلی سے گھر واپس آئے تھے۔ ان پانچ افراد میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔
ضلع میں پہلا کوؤڈ-19 مثبت کیس اسی قصبہ سے سامنے آیا تھا جو صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔ بڈگام میں اب مثبت کیسز کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 10 افراد کو پہلے ہی صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور باقی ماندہ میں سے مزید افراد کے نمونوں کے نتائج منفی آنے کی اطلاع ہے۔