ETV Bharat / state

Five Drug Peddlers Arrested اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار - اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش

اننت ناگ ضلع کے کھنہ بل تھانہ علاقے میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری اور ناکہ چیکنگ مہم کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی مہم کے دوران گرفتار افراد کے پاس سے منیشات برآمد کی گئی ہے۔ Five Drug Peddlers Arrested In Anantnag

اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 1:05 PM IST

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات کے اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی تلاشی مہم کے دوران گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 گرام براؤن شوگر بر آمد کی گئی۔ منشیات کی برآمدگی کے بعد ضلع میں پڑے پیمانے پر ناکہ چیکنگ کی مہم چلائی گئی۔ پولیس کے مطابق کھنہ بل میں ناکہ چیکنگ مہم کے دوران مذکورہ افراد سے منشیات ضبط کی گئی جن کی شناخت عمر اکبر شیخ ولد محمد اکبر شیخ، عمر معراج شیخ ولد معراج الدین شیخ، عاقب مختار شیخ ولد مختار شیخ کے طور پر ہوئی ہے، یہ تمام افراد دیوا کالونی جنگلات منڈی کے رہنے والے ہیں۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ یاری پورہ برازلو کولگام کے رہنے والے عارف احمد بٹ سے یہ منشیات خرید رہے ہیں، اس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری کارروائی کے دوران اسے بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضہ سے 1.5 گرام براون شوگر بر آمد کی گئی، پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتار کرکے، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں ہانجی دانتر علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کرکے اس کے پاس 10 کلو گرام چرس بر آمد کی۔

یہ بھی پڑھیں:Three Drug Peddlers Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.