پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک کمپلیکس کی چند دکانیں اچانک منہدم ہوگئیں۔ اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ حادثے کے فورا بعد پولیس محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا عملہ اور ایس ڈی ار ایف جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حادثہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔
جب کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے جدید آلات کا استعمال کرکے نقصان کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی۔ جب کہ اس حادثہ میں کس قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حادثہ میں ایک گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ یہ کمپلیکس کئی سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں سے کچھ دکانوں کو گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا تاہم منہدم ہونے کے وقت کمپلیکس کے آس پاس کوئی بھی موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے نیشنل فارمرس ڈے منایا گیا
اس سلسلے میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک افسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہی ہمیں اس حادثہ کے بارے میں اطلاع ملی تو ہم جائے وقوع پر گئے تاکہ ہم پتہ لگا سکیں کہ اس جگہ کوئی پھنسا نہ ہو لیکن اچھی بات رہی کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صرف ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔