ETV Bharat / state

FastBeetle in Shark Tank India فاسٹ بیٹل شارک ٹینک انڈیا میں حصّہ لینی والی کشمیر کی پہلی کمپنی

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 2:27 PM IST

Updated : Jan 18, 2023, 6:29 PM IST

سرینگر میں قائم لاجسٹک کورئیر کمپنی فاسٹ بیٹل جموں و کشمیر کی پہلی کمپنی بن گئی جس نے شارک ٹینک انڈیا میں حصّہ لیا۔ یہ ایک بڑا بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے اور مشہور امریکی شو شارک ٹینک کی فرنچائزی ہے۔ FastBeetle in Shark Tank India

FastBeetle in Shark Tank India,Businessmens Express Happiness

فاسٹ بیٹل شارک ٹینک انڈیا میں حصّہ لینی والی کشمیر کی پہلی کمپنی

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی لاجسٹک کورئیر فاسٹ بیٹل کمپنی شارک ٹینک انڈیا شو میں شرکت کرنے والی وادی کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ وادی کے تاجروں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی کے شریک بانیوں میں سے ایک شیخ سمیع اللہ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ انہیں پروگرام میں اپنی پچ کے دوران پینل پر موجود تمام شارک (ججوں) سے مثبت جواب ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بیٹل اس ہفتے شو میں پیش کیا جائے گا۔ رازداری کے معاہدے کی وجہ سے میں اس کے بارے میں اس وقت تک انکشاف نہیں کر سکتا جب تک کہ ایپی سوڈ ٹیلی ویژن پر نشر نہ ہو جائے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم جج صاحبان کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فائنل راؤنڈ تک پہنچنے اور پینل کو سرمایہ کاری کی تجویز پیش کرنے سے پہلے آڈیشن کے تین مرحلوں سے گزرنا پڑا۔

وہیں پروگرام کے فارمیٹ کی بات کریں تو بزنس مین کو اپنے کاروبار کا ذکر کرتے ہوئے فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔ فارم موصول ہونے کے بعد منتخب کاروباری افراد کو شارک ٹیم کے ساتھ ویڈیو کال پر اپنی بات کی وضاحت کرنی ہوتی ہے۔ دوسرے راؤنڈ کو کلیئر کرنے کے بعد کاروباریوں کو ممبئی کے اسٹوڈیو میں بلایا جاتا ہے جہاں وہ شارک ٹیم سے آف کیمرہ ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Waqf Property Survey: وقف، غیر اوقاف جائیداد کی نشاندہی کے لیے ضلع کمیٹیاں تشکیل

سمیع اللہ کا دعویٰ ہے کہ تمام شارک ہمارے کام اور ترقی سے بہت متاثر ہوئے اور ہماری حوصلہ افزائی بھی کی۔ ہم بھارت میں تمام بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جن کا ٹرن اوور 3 کروڑ روپے سالانہ ہے۔ کمپنی فلیپکارٹ، جؤ مارٹ اور اسنیپ ڈیل جیسے بڑے برانڈز سے وابستہ ہے۔ ہم روزانہ تقریباً 2000 سے 3000 مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی سطح پر بھی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔و اضح رہے کہ فاسٹ بیٹل کو بچپن کے دو دوست چلاتے ہیں۔ اکتوبر 2019 میں سرینگر کی گلیوں سے شروع کی گی تھی۔

Last Updated : Jan 18, 2023, 6:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.