چند برس قبل ریاست کے ہر گھر میں صبح ناشتے میں مکئی کی روٹی کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب یہ روایت بھی بالکل ختم ہوچکی ہے کیونکہ ریاست میں اب زیادہ تر گندم کی روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کولگام کے ہانجی پورہ علاقے میں گجر اور دیگر طبقہ کے لوگ مکئی کی کاشت کرتے ہیں اور آج کل یہ مکئی کے پودوں کو جودھنے میں مصروف ہیں۔
یہاں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ' گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس مکئی کی پیداوار کافی کم ہوئی ہے۔