جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبریں آرہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موسول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی تٹیم نے ویری ناگ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندون کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے زونی مر نامی علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
خبر لکھے جانے تک علاقے میں تصادم جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظا ہے۔