ETV Bharat / state

Eight NCORD Meeting In Budgam ڈی سی بڈگام کی قیادت میں آٹھویں این سی او آر ڈی میٹنگ - واقع ڈی سی آفیس کمپلیکس

ضلع بڈگام میں ڈی سی ایس ایف حامد کی صدارت میں آٹھویں این سی او آر ڈی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں منشیات کے اسعتمال کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی ہدایت دی گئی۔ منشیات کے معاملے میں پکڑے جانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔

ڈی سی بڈگام کی قیادت میں آٹھویں این سی او آر ڈی میٹنگ

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 7:34 PM IST

ڈی سی بڈگام کی قیادت میں آٹھویں این سی او آر ڈی میٹنگ

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع ڈی سی آفیس کمپلیکس کے شیخ العالم ہال میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد کی قیادت میں آٹھویں این سی او آر ڈی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میٹنگ میں منشیات کے استعمال پر توک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ ڈی سی بڈگام کے علاوہ اس میٹنگ میں بڈگام کے ایس ایس پی طاہر گیلانی، بڈگام کے اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، سی ای او، سی ایم او، ایس ڈی ایمز، ڈی آئی او، کالجوں کے پرنسپلز، ای ٹی او، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، ایم سیز کے ای اوز بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔ ڈی ایم نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ اس معاملے میں پکڑے جانے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی انتبادہ دیا۔

انہوں نے بڈگام میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے میں براہ راست ملوث تمام محکموں کو جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے جنگلات، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں جنگلی بھنگ کی جگہ مفید پودے لگانے کی تجویز لے کر آئیں۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی کہ پوست اور بھنگ کی اصل اگائی سے پہلے اس کی کاشت کو چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پولیس اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور سب ڈویژن کی سطح پر ایک کمیٹی بنائیں جو پی آر آئیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے مشترکہ مشقیں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:Dozens Case Settled In Kishtwar کشتواڑ میں لوک عدالت کا اہتمام، سینکڑوں کیسز کیے گئے حل

ڈی سی نے تعلیم، صحت اور سماجی بہبود، محکمہ اطلاعات کو ہدایت دی ہےکہ وہ ضلع کے تمام کالجوں، اسکولوں میں منشیات مخالف اور بیداری پروگرام منعقد کریں۔ تمام ڈگری کالجز، ہائر سیکنڈری اور ہائی اسکولوں میں طلباء اور ان کے متعلقہ سربراہان کی براہ راست نگرانی میں ہیلتھ چیک اپ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.