ETV Bharat / state

کورونا کرفیو کے بیچ منائی جا رہی ہے عیدالفطر

گزشتہ برس کی ہی طرح اس مرتبہ بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہیں جس کے پیش نظر مساجد، درگاہوں اور عیدگاہوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد نہیں ہوسکے۔

کورونا کرفیو کے بیچ منائی جا رہی ہے عیدالفطر
کورونا کرفیو کے بیچ منائی جا رہی ہے عیدالفطر
author img

By

Published : May 13, 2021, 7:33 AM IST

Updated : May 13, 2021, 9:01 AM IST

کورونا وائرس کی بحرانی صورتحال کے درمیان جموں وکشمیر میں آج عیدالفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

رمضان المبارک کا 29واں روزہ بدھ کو مکمل ہوا اور بدھ کی شام شوال کا چاندی نظر آنے کی تصدیق کے بعد آج یعنی 13 مئی کو جموں و کشمیر میں عید سعید کا متبرک دن منایا جارہا ہے۔

عید الفطر کے ساتھ ہی اسلامک کیلینڈر کے شوال مہینے کی شروعات ہوتی ہے۔ یہ اسلامک کلینڈر کا دسواں مہینہ ہوتا ہے۔ عید واحد ایسا دن ہے جس دن روزہ رکھنا حرام ہے۔ عید کے چاند کا دیدار ہونے کے بعد شوال کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ ہی عیدالفطر منائی جاتی ہے۔ اس لئے پوری دنیا میں اس کی تاریخ الگ الگ ہوتی ہے۔

کورونا کرفیو کے بیچ منائی جا رہی ہے عیدالفطر

گزشتہ برس کی ہی طرح اس مرتبہ بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہیں جس کے پیش نظر مساجد، درگاہوں اور عیدگاہوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد نہیں ہوسکیں گے۔ وہیں انتظامیہ کے علاوہ مفتیان اکرام، علماءِ دین اور دیگر مذہبی تنظیموں کے رہنما بھی کورونا کی موجودہ سنگین صورتحال کے مدنظر لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

اس کے علاوہ علماء دین کی جانب سے لوگوں سے بار بار یہ تاکید بھی کی جاتی ہے کہ ماسک پہنیں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھتے ہوئے گلے ملنے اور مصافحہ کرنے سے مکمل طور پرہیز کریں۔ تاکہ عید کی خوشیاں مزید پریشانی کا باعث نہ بن سکیں۔

عیدالفطر کی اہمیت اور فضیلت سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے مولانا عبدالرحمان شمس سے خاص بات کی تو انہوں نے عید سعید کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں، برکتوں اور نار جہنم سے نجات ماہ رمضان المبارک کے بعد یہ دن ان پرہیز گاروں کو خوشی کی نوید لے کر آتا ہے جنہوں نے فرمان الٰہی پر من وعن عمل کرتے ہوئے ماہ صیام کے روزوں کا اہتمام کیا۔

عید کی صبح اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ہر جگہ پھیل جاؤ۔ چناچہ سب فرشتے زمین پر اتر کر ہر گلی کوچے میں کھڑے ہوجاتے ہیں اور پکار کر کہتے ہیں کہ اے امتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب کی طرف نکلو وہ کچھ تمہیں عطا کرنا چاہتا ہے۔ وہ تمہارے گناہ کبیرہ بخش دے گا۔ جب لوگ اپنے گھروں سے عید کی نماز کے لیے نکلتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو مخاطت کر کے فرماتا ہے کہ بتاؤ جس مزدور نے اپنا کام پورا کیا اس کی اجرت کیا ہے؟ وہ عرض کرتے ہیں اے ہمارے پروردگار! اس مزدور کی پوری اجرت عطا کر۔ تب اللہ تبارک وتعالیٰ فرشتوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے ان لوگوں نے جو روزے رکھے، نمازیں پڑھیں ان کے عوض میں نے ان کی مغفرت کردی ہے۔

Last Updated : May 13, 2021, 9:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.