پولیس ذرائع کے مطابق تیل ٹینکر زیر نمبر جے کے jk01j 0714
آج صبح سرینگر سے جموں کی طرف جارہا تھا کہ اچانک بیٹری چشمہ کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔
پولیس اور رضاکاروں کی مدد سے لاش کو کھائی سے نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال رامبن لے جایا گیا۔
ہلاک شدہ ڈرائیور کی شناخت 40 برس کے مدثر احمد ولد محمد اسماعیل ساکنہ ترال ضلع پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
رامبن پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔