ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کا آغاز

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 4:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے رکن پارلیمان جتندر سنگھ نے ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ ادھمپور ڈوڈہ نشست سے رکن پارلیمان اور وزیر مملکت برائے عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا۔

اس موققعہ پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کو مستحکم کرنا، اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور فائنانس کمشنر شری اٹل دلو بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سنگھ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سی میں ایم بی بی ایس طلبا کی پہلی کھیپ کے سیشن کا آغاز ایک تاریخی کامیابی ہے کیونکہ اس سے لوگوں کے اندر مزید آگے بڑھنے کا انقلاب پیدا ہوگا۔

یہ قدم اس خطے کے لوگوں کی طبی اور تعلیمی ترقی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم سی ڈوڈہ سے نا صرف ضلع ڈوڈہ بلکہ وادی چناب کے پورے خطے میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے سات میڈیکل کالجز کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے پانچ کالجز میں درس و تدریس کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی موجودہ رفتار کے ساتھ ہی جموں و کشمیر بہت جلد وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کا ' نیا ہندوستان ' اور 'سوستھ بھارت' کے وژن کے حصول میں تبدیلی کا مترادف بن جائے گا۔

ڈاکٹر سنگھ نے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کی وضاحت کرتے ہوئے وادی چناب کا ایک خاص حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ لوگوں کی تقدیر بدلنے میں معاون ثابت ہونگے۔

خطہ چناب میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی احوال دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کھلینی کو سُدھما دیو سے ملانے والی قومی شاہراہ پر کام شروع ہوچکا ہے اور دو ،تین سالوں میں یہ کام مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع جلد ہی چھ کلومیٹر سرنگ کے ذریعہ ہماچل پردیش کے چمبہ کے ساتھ منسلک ہوگا جس سے دونوں کے درمیان سفر کے وقت میں بہت حد تک کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر او کے بیکن پروجیکٹ کے تحت لکھن پور بنی۔بسولی کے راستے کے ذریعے ڈوڈہ بھدرواہ سے منسلک ہوگا۔

خطے میں بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ بجلی کے منصوبے جیسے پکلڈول، ڈول ہستی دوم خطے کو بجلی میں خود کفیل بنائیں گے اور اس سے خطے سے باہر بجلی مہیا کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیلو انڈیا: موسم میں بہتری کے بعد مقابلے دوبارہ شروع

لیفٹننٹ جنرل منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں طبی تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلی آ رہی ہے۔ اس موقع پر میڈیکل کالج میگزین "چناب" کے افتتاحی ایڈیشن کا اجرا بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.