گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع میں گاندربل میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے ممبر شپ مہم چلائی گئی۔مقامی باشندوں نے پارٹی کی ممبرشپ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔لوگوں کی جانب سے مثبت اشارہ ملنے پر پارٹی نے خوشی کا اظہار کیا۔ ممبرشپ مہم کے دوران لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے رہنما قیصر سلطان کی نگرانی میں ممبرشپ مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور صوبائی صدر محمد امین بٹ کے علاوہ کئی سرکردہ لیڈران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وسطی کشمیر کے زونل صدر پیر بلال، کشمیر صوبے کے یوتھ لیڈر عامر بٹ اور میر مومن، ایڈیشنل ترجمان وسیم یعقوب، بلاک صدر حضرت بل منظور احمد، بانی ممبر ڈی اے پی یعقوب احمد اور دیگر سینئر قائدین موجود تھے۔ لیڈران نے کہا کہ آج کی ممبر شپ مہم ایک بڑی کامیابی تھی۔پارٹی نے مقامی باشندوں کی توجہ اپنی طرف متوجہ کیا جو اپنی کمیونٹی میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ شرکاء کو پارٹی اور اس کے مشن کے بارے میں مزید معلومات فراہم حاصل کرنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں:TRF threat to RSS leaders: قوم پرست تنظیم کے کارکنوں کو ٹی آر ایف کی دھمکی
ڈی پی اے پی کے سینئر لیڈر جن قیصر سلطان نے کہا کہ ممبر شپ کی مہم تنظیم کے لئے ایک نئے باب کی شروعات کی نشاندہی کرتی ہے۔مقامی باشندوں نے پارٹی کو حمایت کرنے کا مثبت اشارہ دیا ہے۔اس کے لئے عوام کا بہت بہت شکریہ